01 نومبر ، 2013
ایمسٹرڈیم …سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ فن کسی بھی عمر کا محتاج نہیں ہوتا ۔اس کی ایک تازہ مثال ہالینڈ کے ایک رئیلٹی شو کے دوران نو سالہ امیرا ویلی گھگن ( Amira Willighagen) نامی بچی نے پیش کرتے ہوئے اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سننے والے سر دھنتے رہ گئے۔ اس نو سالہ فنکارہ نے اپنی سریلی آواز سے ایسا سماں باندھا کہ نہ صرف شائقین کو مسحور کر دیا بلکہ شو میں موجود جج بھی اس کی آوازکے سحر سے بچ نہ پائے اوربے حد متاثر نظر آئے۔