24 مارچ ، 2012
کراچی. . . شارع فیصل پر کار حادثے میں دوافراد جاں بحق جبکہ دو افراد ذخمی ہوگئے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ایک تیز رفتار گاڑی AHL 760 موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور پہلے روڈ کے کنارے لگے پول سے ٹکرائی جس کے بعد وہ الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود چارافرادمیں سے ایک نوجوان انس موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ باقی تین افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوران علاج ذخمی ہونے والا ایک اور نوجوان فراز ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جبکہ ذخمی دیگر دوافراد ذریاب اوراسامہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔