پاکستان
24 مارچ ، 2012

سرگودھا : ٹریفک حادثے میں 3خواتین جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

سرگودھا…سرگودھا میں دو مختلف ٹریفک حادثے میں 3خواتین جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا ساہی وال روڈ پر اڈہ شیخ جلیل کے قریب حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار غلام بی بی اور نصرت بی بی جاں بحق ہوگئیں اور موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیازخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ورثا نے ویگن ڈرائیور کو معاف کردیا۔ فیصل آباد روڈ پر بھی موٹر سائیکل اور ھنڈائی ڈالہ کی ٹکر سے 2 سالہ مناہل جاں بحق ہوگئی۔

مزید خبریں :