پاکستان
24 مارچ ، 2012

بھکر سے چھینی گئی 38 لاکھ کی ٹافیاں پشاور سے برآمد

پشاور …پشاور پولیس نے چمکنی میں کاروائی کرتے ہوئے بھکر سے چھینی گئی 38لاکھ روپے مالیت کی ٹافیاں برآمد کرلیں۔پولیس کے مطابق 22مارچ کو نامعلوم افراد نے پنجاب کے علاقے بھکر سے ٹافیوں سے بھرے دو ٹرک چھینے تھے۔ملزمان نے چھینا گیا مال چمکنی کے علاقے رانوگڑھی کے ایک گودام میں چھپا رکھا تھا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر گودام پر چھاپہ مارا اور ٹافیاں برآمد کرلیں جن کی مالیت 38 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او چمکنی بشیر داد نے بتایا کہ گودام کے مالک اور ملزمان کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :