پاکستان
24 مارچ ، 2012

اسلم مڈھیانہ کیس :مفرور 5 ملزمان اشتہاری قرار،فوری گرفتاری کا حکم

اسلم مڈھیانہ کیس :مفرور 5 ملزمان اشتہاری قرار،فوری گرفتاری کا حکم

سرگودھا…انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسکول ٹیچر تشدد کیس میں مفرور 5 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر پولیس کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے،جبکہ کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اسلم مڈھیانہ اسکول ٹیچر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں اسلم مڈھیانہ سمیت دیگر 6گرفتار ملزمان کوچالان کی کاپیاں دی گئیں۔ ملزمان پر 29مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔کیس کی آئندہ ہونے والی سماعت 29مارچ کو چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسلم مڈھیانہ کیس کے مقدمہ کے اہم ملزم ندیم سرور مڈھیانہ کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی 29مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں محمد علی، نذیر احمد، منصب، مظفر اور ایک نامعلوم ملزم شامل ہیں اورتمام ملزمان پولیس کو دیگر مقدمات میں بھی مطلوب ہیں۔

مزید خبریں :