24 مارچ ، 2012
ملتان …ملتان کی چوڑی سرائے میں تین منزلہ عمارت کے ملبہ تلے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیا ہے۔ملتان کے اندرون شہر میں چوڑی سرائے میں گزشتہ رات تین منزلہ عمارت گرنے سے ملبہ تلے 16 افراد دب گئے تھے جن میں 13 بچے بھی شامل تھے ۔ایک خاتون ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی جس کا نماز جنازہ آج ادا کر دیا گیا ہے۔ نشتر اسپتال منتقل کئے جانے والے بچے اور دیگر افراد کی حالت اب خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے ۔