24 مارچ ، 2012
پشاور…اوکرزئی ایجنسی میں فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ میں 3اہلکار شہید اور 15شدت پسند ہلاک ہوگئے۔خیبر ایجنسی میں بم بنانے کے دوران 8شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ خادی زئی میں فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی جس سے 3اہلکار شہید ہوگئے۔فورسز کی جوابی کارروائی میں 15شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔باڑہ کے علاقے اکا خیل میں شدت پسند اپنے ٹھکانے میں بم بنارہے تھے کہ بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں ٹھکانے میں موجود آٹھ شدت پسند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں مقامی شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہے۔