پاکستان
24 مارچ ، 2012

پشاور:صوبائی کورآڈنیٹرکی تبدیلی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال ختم

پشاور…صوبائی حکومت کی جانب سے صوبائی کورآڈنیٹرکی تبدیلی کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز نے ہڑتال ختم کر دی اور پولیو مہم میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکرز کی صدر عائشہ حسن نے جیو نیوز کو بتا یا کہ صوبائی کورآڈینٹر ڈاکٹر احسان ترابی کا تبادلہ ان کا بنیادی مطالبہ تھا کیونکہ وہ ڈاکٹر احسان ایل ایچ ڈبلیوز کے استحصال کا ذمہ دار سمجھتی ہیں۔ حکومت نے ان کو تبدیل کرکے ڈاکٹر فہیم کونیا کوارڈی نیٹر مقرر کیا ہے۔عائشہ نے بتایا کہ ایل ایچ ڈبلیوز نے ہڑتال ختم کر دی ہے اور بچوں کو پو لیوسے بچاوٴ کے قطرے پلا نے کی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔عائشہ حسن کا کہنا تھا کہ ابھی تک ان کے تین برطرف ساتھی بحال نہیں کئے گئے اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت سے مذکرات جاری ہیں۔

مزید خبریں :