پاکستان
24 مارچ ، 2012

بھوربن میں چیف جسٹس کی زیر صدارت انوائرمنٹل جسٹس کانفرنس

بھوربن میں چیف جسٹس کی زیر صدارت انوائرمنٹل جسٹس کانفرنس

مری…چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ماحولیاتی خطرات کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے،ترقی یافتہ ممالک کو اپنے مالی وسائل اور ٹیکنالوجی ترقی پذیر ملک کو بھی منتقل کرنی چاہیے، بھوربن مری میں ہونے والی دو روزہ جنوبی ایشیا کانفرنس برائے انوائرمنٹل جسٹس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ماحولیاتی قوانین کو عالمی میعار کے مطابق بنانے اوردوسرے قوانین کی طرح تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، سارک ممالک میں شدید آب و ہوا کی تبدیلیاں ، سیلاب اور طوفان خطرناک ہیں۔ کانفرنس میں برازیل ، فلپائن اور تھائی لینڈ کے چیف جسٹس صاحبان، عالمی اور علاقائی ماہرین سمیت 150 شرکاء شریک ہیں۔

مزید خبریں :