پاکستان
24 مارچ ، 2012

اسلحہ چلانا بھولا نہیں،قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے،آفاق احمد

اسلحہ چلانا بھولا نہیں،قیام امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے،آفاق احمد

کراچی…مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا کہنا ہے کہ اسلحہ چلانا ابھی بھولا نہیں،اس لیے کراچی میں قیام امن کی کوششوں کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔آفاق احمد نے لانڈھی میں اپنے قافلے پرحملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاراورکارکن کی جناح اسپتال میں عیادت کی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کراچی کی صورتحال بہت خراب ہے، وکلاء کا قتل اور پولیس والوں پر حملے کیے جارہے ہیں لیکن اُن کی جماعت امن چاہتی ہے اور اس کی جستجو جاری رکھے گی۔ آفاق احمدکاکہناتھاکہ لیاری میں فرمائشی آپریشن ہورہا ہے جس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

مزید خبریں :