پاکستان
24 مارچ ، 2012

معروف گلوکار اقبال باہو لاہور میں انتقال کر گئے

معروف گلوکار اقبال باہو لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور…صوفیانہ گائیگی میں منفرد مقام رکھنے والے معروف گلوکار اقبال باہو آج صبح دل کے دورے سے انتقال کر گئے۔ اقبال باہو کو آج علی الصبح دل کادورہ پڑا جوجان لیوا ثابت ہوا ۔ اقبال باہو پنجاب کے شہر گورداس پور میں پیدا ہوئے ،،تقسیم ہند کے بعد اُن کا خاندان لاہور آن بسا۔انہوں نے ٹی وی اور ریڈیو پر معروف صوفی سنت سلطان باہو کا صوفیانہ کلام گایا جس پر حکومت پاکستان نے 2008 میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا ،حضرت سلطان باہو کا کلام ڈوب کر گاتے ،جس پر مداحوں نے ان کا نام ہی اقبال باہو رکھ دیا۔مرحوم پیشے کے لحاظ سے بینکرتھے اور اعلیٰ عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ان کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد علامہ اقبال ٹاوٴن میں اداکی جائیگی۔مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیاہے ۔

مزید خبریں :