پاکستان
24 مارچ ، 2012

علی بابا چالیس چوروں سے لوٹی دولت واپس لا کر دم لوں گا،شہبازشریف

علی بابا چالیس چوروں سے لوٹی دولت واپس لا کر دم لوں گا،شہبازشریف

لاہور…وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتخابات چھ ماہ میں ہوتے ہیں آٹھ ماہ میں یا سال میں اس کا بہتر اللہ ہی جانتا ہے جبکہ وہ علی بابا چالیس چوروں سے لوٹی دولت واپس لا کر ہی دم لیں گے۔لاہور میں آشیانہ اقبال ہاوٴسنگ اسکیم کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ وہ آرمی چیف جنرل کیانی اور ڈی جی رینجرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پنجاب حکومت کی زمین کو واپس کی، جہاں اب غریبوں اور کم وسائل والے افراد کے لیے10ہزار گھر بنائیں جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھاکہ علی بابا چالیس چور بیٹھے ملک کو لوٹ رہے ہیں اور اُن کی نیت نہیں بھر رہی ان کا کہنا تھاکہ اگر اوپر گلیشئیر گندہ ہوں تو نیچے بھی پانی صاف نہیں آئے گا۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں انجینئرنگ ،میڈیکل اور دیگر تعلیمی اداروں میں صرف محنت ،محنت اور محنت سے ہی داخلہ مل رہا ہے جبکہ کوٹہ سسٹم کو ختم کر کے میرٹ کو بنیاد بنایا گیا ہے۔شہباز شریف کے خطاب کے دوران چند خواتین نے آشیانہ اسکیم میں جگہ آنے پرگھر گرائے جانے پر روتے ہوئے احتجاج کیا جس پر انہوں نے کہا کہ غریبوں کو مفت گھر وہ دیں گے ۔

مزید خبریں :