پاکستان
24 مارچ ، 2012

راولپنڈی :گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 8دکانیں جل گئیں

راولپنڈی …راولپنڈی کے نواحی علاقے سوہاوہ میں گیس سلنڈروں کی دکان میں دھماکے سے کئی سلنڈر پھٹ گئے ، آتشزدگی کے باعث 8 دکانیں جل گئیں ریسکیو حکام کے مطابق گیس سلنڈر ری فلنگ کرنے والی دکان میں اچانک ایک سلنڈر پھٹ گیا اور دکان میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث دیگر کئی سلنڈر بھی یکے بعد دیگرے دھماکوں سے پھٹ گئے۔امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ، کسی قسم کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

مزید خبریں :