24 مارچ ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے بیٹے کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس وارادت کو شہر کا امن خراب کرنے والے آئین و قانون شکن عناصرکی مذموم کاروائی قرار دیا ہے۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وکلاء برادری اور مقتولین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ارو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ملیر بار کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے صاحبزادے کے قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اور ادوہرے قتل اس واردات میں ملوث سفا ک ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سخت سے سخت ترین سزا دی جائے۔