09 نومبر ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن سمیت بعض قبائلی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ بلوچستان میں بھی بارش اورٹھنڈی ہواوٴں سے سردی بڑھ گئی ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان،شمالی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند ایک مقامات پربارش ہوئی۔ جمعہ کو قلات ملک کا سرد ترین علاقہ رہا ، جہاں پارہ منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ استور منفی 2، اسکردو اور کالام میں منفی 1 رکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔