پاکستان
24 مارچ ، 2012

قوم کے پیسوں پر عیاشی کرنیوالوں کے احتساب کا وقت آگیا، عمران خان

قوم کے پیسوں پر عیاشی کرنیوالوں کے احتساب کا وقت آگیا، عمران خان

میانوالی … پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز کو عوام نے عزت دی مگر انہوں نے صرف مایوسی دی، عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والوں کے احتساب کا وقت آگیا، پاکستان کو آزاد کرانا ہوگا تاکہ یہ کسی ملک کی غلامی نہ کرے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پاکستان کو آزاد کرانا ہوگا جو کسی ملک کی غلامی نہ کرے، تحریک انصاف ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائے گی، جب ملک میں انقلاب آئے گا تو قوم میانوالی کا شکریہ ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھوک سے مر رہے ہیں، 4 سال میں جتنی کرپشن ہوئی وہ ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گیلانی سوئس حکام کو خط لکھنے سے پہلے ہی بے ہوش ہو جائیں گے، پاکستان کے عوام کو نہ عزت مل رہی ہے اور نہ روٹی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے پیسوں پر عیاشی کرنے والوں کے احتساب کا وقت آگیا، صدر آصف زرداری اور نواز شریف کو عوام نے عزت دی مگر انہوں نے صرف مایوسی دی، جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹا جارہا ہے۔

مزید خبریں :