پاکستان
25 مارچ ، 2012

پشاور: چارسدہ روڈ پرکار سوراوں کی فائرنگ ،4 افراد ہلاک

پشاور: چارسدہ روڈ پرکار سوراوں کی فائرنگ ،4 افراد ہلاک

پشاور …پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی چلتی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ پانچ افراد ایک گاڑی میں سوارتھے کہ نامعلوم مسلح افراد جو پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے تھے نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے موقع پر گاڑی میں سوار چار افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق زخمی شخص کو فوری طورپر اسپتال پہنچا دیا گیا،پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :