پاکستان
25 مارچ ، 2012

بلوچستان،گلگت بلتستان،مالا کنڈ میں بارش ہوگی،محکمہ موسمیات

بلوچستان،گلگت بلتستان،مالا کنڈ میں بارش ہوگی،محکمہ موسمیات

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثروبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مالاکنڈ ڈویژن،شمال مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ نو ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ راولپنڈی اور لاہور میں تیرہ، کراچی سترہ، پشاور بارہ ، کوئٹہ پانچ ،قلات منفی سات، زیارت اور پاراچنار میں صفرڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :