کھیل
17 نومبر ، 2013

یوسین بولٹ 5ویں بار ایتھلیٹ آف دی ایئر قرار

یوسین بولٹ 5ویں بار ایتھلیٹ آف دی ایئر قرار

موناکوجس رفتار سے یوسین بولٹ دوڑتے ہیں، اسی رفتار سے یہ ایوارڈ بھی بٹورتے ہیں اس لیے موصوف پہلی نہیں، دوسری نہیں پانچوی بار اتھلیٹ آف دی ایئر بن گئے ہیں موناکو میں ہوئی تقریب میں جب انٹرنیشنل ایتھلیٹیک فاونڈیشن کے اعزازی صدر اور مناکو کے پرنس البرٹ دوئم نے بولٹ کی کامیابی کا اعلان کیاتو پورے ہال میں تالیوں کی گونج ہی گونج تھی۔بولٹ تو اپنی جگہ لیکن ان کے اپنے ملک ہی کی شیلی پرائیس بھی کہاں کسی سے پیچھے رہنے والی تھیں۔ ٹریک پر طوفانی رفتار سے دوڑنے والی پرائس بھی 2013ء کی کامیاب ترین ایتھلیٹ کا ایوارڈ لے گئیں۔سال کے بہترین ایتھلیٹ بننے والے ان دونوں کو اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ ڈالر کا انعام بھی دیا جائے گا۔

مزید خبریں :