پاکستان
25 مارچ ، 2012

پشاور میں گہرے بادل، بارش سے موسم خوشگوار

پشاور …پشاور اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔پشاور میں اتوار کی صبح سے ہی مطلع ابر آلود تھا۔ جس کے بعد پشاور اور گرد و نواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں مزید بارش کا امکان ہے۔جبکہ صوبے کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :