25 مارچ ، 2012
کراچی…تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ نے نیٹو کو زمینی رسد پہنچانے کیلئے راستہ فراہم کیا تو اراکین پارلیمنٹ اور ان کے سربراہوں کو ٹارگٹ کریں گے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹ نے نیٹو کو زمینی رسد پہنچانے کے لئے راستہ فراہم کیا تو اراکین پارلیمنٹ اور ان کے سربراہوں کو ٹارگٹ کریں گے۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی لے جانے والے کنٹینروں کے ڈرائیوروں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے حکمراں امریکیوں کے لیے جو کچھ کررہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہے۔