23 نومبر ، 2013
نیویارک…پاکستانی نژاد شہری نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔نیویارک پولیس کے مطابق پلیزنٹ ویلی کے علاقے میں جمعرات کو پیش آنے والا واقعہ خود کشی اورقتل کا ہے۔ عباس لودھی نے پہلے اپنی بیوی اور 2 بیٹوں کو قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس افسران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ خاتون کی لاش بھی قریبی علاقے سے ملی ہے۔ جبکہ قتل ہونے والے بچوں میں 13 سالہ مجتبیٰ لودھی اور 9 سالہ زین لودھی شامل ہیں۔ عباس نے بیوی بچوں کو قتل کیوں کیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔