انٹرٹینمنٹ
26 مارچ ، 2012

ودیا بالن کی کہانی تنازع کا شکار

ودیا بالن کی کہانی تنازع کا شکار

ممبئی… ودیا بالن کی کہانی باکس آفس پر تو کمال دکھانے میں کامیاب ہوگئی۔ لیکن اب اس پر ہالی ووڈ کی فلم سے کلائمیکس سین چرانے کا الزام لگ گیا ہے۔ودیا بالن کی کہانی کو ہر طرف سے داد مل رہی ہے اور چھوٹے بجٹ کی اس بڑی فلم کے ہر سین کو کافی سراہا جا رہاہے۔لیکن فلم کے آخری مناظر کو لے کر ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ کہا یہ جارہا ہے کہ فلم کے آخری سین انجلینا جولی کی فلم ٹیکنگ لائف کی ہو بہو نقل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کا کلائمیکس نہ کسی دوسری مووی کی کاپی ہے اور نہ ہی کسی سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے۔ کہانی کے ڈائریکٹر کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ انھوں نے تو انجیلینا کی فلم دیکھی تک نہیں۔

مزید خبریں :