پاکستان
25 نومبر ، 2013

لوڈ شیڈنگ سے کراچی میں فراہمی آب کا مسئلہ پیدا ہوگیا، قائم علی شاہ

لوڈ شیڈنگ سے کراچی میں فراہمی آب کا مسئلہ پیدا ہوگیا، قائم علی شاہ

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کراچی میں فراہمی آب کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ کے ای ایس سی کو عدلیہ کے احکامات ماننا چاہئیں۔ اُنہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں نیوز کانفرنس میں کہی۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے کہا کہ کے ای ایس سی نے کراچی کے شہریوں کا نہیں بلکہ اپنے بزنس کا سوچا جو بہت افسوس کی بات ہے۔ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہے۔ کے ای ایس سی کو اس سلسلے میں عدالتی احکامات کو ماننا چاہیے۔

مزید خبریں :