28 نومبر ، 2013
لندن…لندن میں 15 کروڑ سال پرانے ڈائناسور کی باقیات چھ لاکھ 30ہزار ڈالر میں فروخت کردی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مسٹی نامی ڈائناسور کا مکمل ڈھانچہ برطانیہ میں چار لاکھ پونڈ میں فروخت کردیا گیا۔ امریکی ریاست وئیومنگ سے ملنے والے دیو ہیکل ڈائناسور کا مکمل ڈھانچہ 150ملین سال قدیم بتایا گیا ہے، اس کی لمبائی 17 میٹر جب کہ اونچائی 6 میٹر ہے جسے 2009 میں دریافت کیا گیا، لاطینی زبان میں اس کو ڈپلوڈوکس لونگس(Diplodocus Longus) کہا جاتا ہے،مسٹی نامی ڈائناسور کو ابھی تک دریافت پودے کھانے والوں میں سب سے بھاری جانور خیال کیا جا رہا ہے۔