29 نومبر ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے عوامی کالونی اور بلوچ پاڑہ سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے چھ مبینہ دہشت گرد گرفتارکر لیے ۔ایس پی لانڈھی فیصل نور کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں خیر اللہ ، جاسم خان،اور نقیب اللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ ، اور منشیات برآمدکر لی گئی ہے ،ایس پی لانڈھی نے بتایا کہ تینوں ملزمان لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر کے رہائشی ہیں اور پولیو ورکرز پر حملے میں ملوث ہیں ، ایس پی لانڈھی نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بلوچ پاڑہ میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کاشف صبور، زوہیب اور شمریز کوگرفتارکیا جن کے قبضے سے تین دستی بم ،ایک کلاشنکوف اور ایک رائفل برآمد ہوئی ۔