26 مارچ ، 2012
پشاو…پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث جاری میٹرک کے امتحانات میں مصروف طلباء کے مستقبل کو داوٴ پر لگا دیا۔ پشاوراور صوبہ کے دیگر اضلاع میں غیر اعلانیہ اور طویل ترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے دیگر شعبوں سے وابستہ افرادکے ساتھ ساتھ میٹرک کے طلباء کو بھی ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ طلباء کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے باعث وہ امتحانات کی تیاری نہیں کر پاتے۔ جبکہ لوڈ شیڈنگ سے امتحانی ہالوں میں ب بجلی نہیں ہوتی جس کے باعث وہ مکمل دھیان سے پرچے نہیں دے پا رہے ہیں۔