30 نومبر ، 2013
لندن…این جی ٹی…خواتین اپنے بناؤ سنگھار اور ظاہری حلئے کو لے کرکس قدر پریشان ہوتی ہیں اس بات کا اندازی یہ تحقیق پڑھ کر با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔جی ہاں برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق خواتین سال میں لگ بھگ ایک ماہ اپنی شخصیت اور بناؤ سنگھار کے حوالے سے پریشان ہو کر گزار دیتی ہیں۔لباس کا انتخاب،ہئیر اسٹائل،وزن بڑھنے کی فکر اور رنگت میں تبدیلی کا احساس خواتین کو ایک ہفتے میں 12 گھنٹے اور 4 منٹ تک پریشان کئے رکھتا ہے جو ایک سال میں تقریباً26 گھنٹے سے بھی زیادہ بن جاتے ہیں۔اس کے علاوہ شادی شدہ خواتین 50 منٹ تو لباس کے پہنتے وقت اس کے انتخاب میں لگا دیتی ہیں اور اس کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ اس سوچ میں پریشان رہتی ہیں کہ یہ لباس ان پر جچ بھی رہا ہے یا نہیں۔