26 مارچ ، 2012
ملتان…ملتان کے علاقہ پل براراں پر چار بچوں کی ماں پر تیزاب ڈالنے والے شوہر ے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم واقعہ کے بعد سے اب تک مفرور ہے۔پولیس کے مطابق پل براراں کے قریب بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک مقامی وکیل کے کلرک مقصود نے اپنی اہلیہ شمع کے چہرے پر تیزاب ڈال دیا تھاجس سے وہ جھلسگئی تھی۔ شمع کے بھائی محمد فیاض کی مدعیت میں تھانہ گلگشت پولیس نے دفعہ 324 کے تحت ملزم مقصود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا دوسری طرف شمع کو نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں نتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ داکٹرز کے مطابق تیزاب کی کم مقدار کی وجہ سے اس کا چہرہ مکمل طور پر جھلس جانے سے محفوظ رہا ہے لیکن اس کا چہرے پر زخم موجود ہیں۔