26 مارچ ، 2012
شیخوپورہ … شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد روڈ پر بس الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ پولیس کے مطابق صفدر آباد روڈ پر ایک بس موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔