26 مارچ ، 2012
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ عدالتیں معذور نہیں، انہیں اپنے حکم منوانے آتے ہیں۔ عدالت نے یہ ریمارکس تہرے قتل کے ایک مقدمے میں عدالت سے غلط بیانی کرنے والے سب انسپکٹر اور ڈی ایس پی کے معاملے کی سماعت کے دوران دیئے۔ سب انسپکٹر رضوان نے عدالت کو بتایا تھا کہ تفتیش مکمل کر لی گئی ہے تاہم یہ موٴقف درست نہ نکلنے پر انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا۔ سب انسپکٹر نے کہا کہ اس نے ڈی ایس پی صفدر کاظمی کے کہنے پر بیان دیا ، اس پر عدالت نے دونوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ عدالت اخباروں اور چینلز کی سرخیاں نہیں بنوانا چاہتی ورنہ پولیس افسروں کو ہتھکڑیاں لگوا کر جیل بھجوا دیتی، عدالت نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔