26 مارچ ، 2012
اسلام آباد … چیف جسٹس پاکستان نے اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا اور ان کی شکایات رجسٹر کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اسلام آباد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پر پولیس کی جانب سے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رجسٹرار کو ہدایت کی ہے کہ ان کی شکایات رجسٹر کی جائیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں پورے ملک کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیا ہوا ہے جس کے دوران انہوں نے ڈی چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس کی جانب سے انہیں روکنے کے لئے لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔