پاکستان
26 مارچ ، 2012

مظاہرین احتجاج کے دوران قانون ہاتھ میں نہ لیں، شہباز شریف کی اپیل

مظاہرین احتجاج کے دوران قانون ہاتھ میں نہ لیں، شہباز شریف کی اپیل

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاج پنجاب کے عوام کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران کسی صورت قانون کو ہاتھ میں لے کر امن عامہ خراب نہیں کرنا چاہئے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپیل کی ہے کہ عوام اپنے احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اورعوامی املاک کو نقصان پہنچانے سے مکمل طور پر باز رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ املاک چاہے پرائیویٹ ہوں یا سرکاری، صوبائی حکومت کی ہوں یا وفاقی حکومت کی پاکستان کااثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیروزگاری میں اضافہ ہوچکاہے اوراس صورتحال میں عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، حکمرانوں نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کسی مطالبے پر کان نہیں دھرا۔

مزید خبریں :