پاکستان
26 مارچ ، 2012

اے این پی کے کارکنوں پر الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں، بشیر جان

اے این پی کے کارکنوں پر الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں، بشیر جان

کراچی … اے این پی سندھ کے رہنما بشیر جان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی امن پسند جماعت ہے جو آج بھی باچا خان کے فلسفے کو مانتی ہے، اے این پی کے کارکنوں کی جانب سے مشاعرے پر فائرنگ کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں، کلفٹن میں نہتے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری اے این پی سندھ بشیر جان نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں، اے این پی امن پسند جماعت ہے جو آج بھی باچا خان کے فلسفے کو مانتی ہے، اے این پی کی جدوجہد کبھی ناکام نہیں ہوگی، شہر کے تہذیب یافتہ افراد ہمارے ساتھ ہیں۔ بشیر جان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی بھتا لینے والوں پر لعنت بھیجتی ہے، کارکنوں پر الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں، کلفٹن میں اے این پی کے نہتے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی، مشاعرے پر حملہ کرنے والے گرفتار ہوئے لیکن اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

مزید خبریں :