پاکستان
26 مارچ ، 2012

دادو : نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی پر نامعلوم افراد کا پتھراوٴ

دادو : نواز شریف کے قافلے میں شامل گاڑی پر نامعلوم افراد کا پتھراوٴ

دادو … مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کی موئن جو دڑو سے دادو روانگی کے دوران قافلے میں شریک ایک گاڑی پر نامعلوم افراد نے پتھراوٴ کیا۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف دادو میں جلسہ عام میں شرکت کیلئے موئن جودڑوپہنچے جس کے بعد ان کا قافلہ دادومیں بیٹو جتوئی روانہ ہوا۔ گاڑیوں کا یہ قافلہ جب رادھن کے مقام سے گزر رہا تھا تو قافلے میں شریک آخری گاڑی پر نامعلوم افرادکی جانب سے پتھراوٴ کیا گیا اور لیاقت جتوئی کے خلاف نعرے لگائے گئے، پتھراوٴ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مزید خبریں :