پاکستان
26 مارچ ، 2012

وزیر اعظم کا لوڈ شیڈنگ پر سخت نوٹس، 24 گھنٹوں میں خاتمے کی ہدایت

وزیر اعظم کا لوڈ شیڈنگ پر سخت نوٹس، 24 گھنٹوں میں خاتمے کی ہدایت

سیوٴل … وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ 24 گھنٹوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرکے انہیں رپورٹ جنوبی کوریا بھجوائی جائے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سیوٴل ایٹمی کانفرنس میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی کو مسئلہ 24 گھنٹوں کے اندر ح کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کو بھی مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔

مزید خبریں :