26 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر اطلاعات عاشق فردوس اعوان نے کہا ہے کہ اپنی سرپرستی میں لانگ مارچ کی بات کرکے وزیراعلیٰ پنجاب آئینی ذمہ داریوں سے غداری کررہے ہیں، اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد وہ متبادل توانائی کے منصوبوں پر کیوں کام نہیں کرتے۔ اسلام آباد میں جشن نو روز کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لوگوں کوجان ومال کاتحفظ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں اور ان کا ذہنی و نفسیانی مرض بڑھتا جارہا ہے، جس کی صحت یابی کیلئے وہ دعاگو ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اچھے کھلاڑی ہیں ،یہ بات انہوں نے 4 سال جمہوریت کو چلا کر ثابت کی ہے۔