26 مارچ ، 2012
لاہور … پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اس کے قیام کی مخالفت کرنے والی جماعتوں سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت اور قومیت پرستی سے بالاتر ہوکر میدان سیاست میں اترے ہیں، تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت سے اتحاد ہوسکتا ہے، سنی اتحاد کونسل اپنی جگہ موجود ہے، انہوں نے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام کو امن اور محبت کا پیغام دیا ہے، آزاد پاکستان کانفرنس کی کامیابی اور پذیرائی پر اہل لاہور کے شکر گزار ہیں۔