04 دسمبر ، 2013
پشاور…پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سینئرڈاکٹرامجد تقویم کے اغواء کے خلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کی ہے۔اسپتال کے اوپی ڈیز، آپریشن تھیٹرز، وارڈز اور Casuality بند ہیں۔ پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد سے گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ اسپتال لے سینئر ڈاکٹر امجد تقویم کو اغواء کیا گیا۔ جس کے خلاف صوبہ کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں آج ڈاکٹروں کی ہڑتال ہے اور پروونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن، ٹیچنگ اسٹاف اور ہیلتھ ایمپلائیز کوارڈینیشن کونسل کا مشترکا اجلاس جاری ہے۔ صدر ہیلتھ ایمپلائیز کوآرڈی نیشن کونسل ڈاکٹر موسیٰ کلیم نے جیونیوز کو بتایا کہ اجلاس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے اور کل صوبہ بھر میں ہڑتال کرنے یا نہ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔لیڈی ریدنگ اسپتال میں آج اوپی ڈیز،آپریشن تھیٹرز، وارڈز اور بند رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مریضوں کی تکلیف کا احساس ہے مگر ہڑتال کے ذریعے حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔