26 مارچ ، 2012
اسلام آباد … سندھ میں گرمی کی شدت بڑھ گئی، چھور اور مٹھی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،ژوب، قلات، ڈی جی خان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی اسلام آباد، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش پارا چنار میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22، پشاور26، اسلام آباد 27، لاہور 31 اور مری میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔