کاروبار
26 مارچ ، 2012

سسٹم میں 900میگا واٹ بجلی دوبارہ شامل کردی، وزارت پانی و بجلی

سسٹم میں 900میگا واٹ بجلی دوبارہ شامل کردی، وزارت پانی و بجلی

اسلام آباد … وزارت پانی و بجلی کے مطابق سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی دوبارہ شامل کردی ہے جو خرابی کے باعث سسٹم سے آوٴٹ ہو گئی تھی، وزارت پانی و بجلی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہو گا۔ وزارت پانی وبجلی کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق اے ای ایس لال پیر اور حبکو میں فنی خرابی دور کر دی گئی ہے اور سسٹم میں 650میگاواٹ بجلی شامل ہوئی، ہلمور پاور پلانٹ کو 19 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کردی گئی ہے، جس سے سسٹم میں 100میگاواٹ بجلی آئی ۔ اعلامئے کے مطابق کیپکو سے بھی 100 میگاوا ٹ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے۔ اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 9ہزار میگاواٹ ہوگئی ہے اور کوششیں کی جارہی ہیں کہ گیس اور ڈیزل پر چلنے والے 4 نجی بجلی گھروں سے منگل کی رات تک مزید 700میگاواٹ بجلی مل سکے۔ اعلامئے کے مطابق وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام تھرمل پاور پلانٹس کو زیادہ سے زیادہ صلاحیت پر چلایا جائے تاکہ لوڈ شیڈنگ میں کمی لائی جا سکے۔

مزید خبریں :