26 مارچ ، 2012
کراچی … وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی کو دھمکی آمیز خطوط کو جس شدت سے اجاگر کیا جارہا ہے، معاملہ ایسا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بااختیار ہیں، سندھ کے انتظامی معاملات میں اویس مظفر کا کوئی کردار نہیں ہے۔ کنگری ہاوٴس کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھتا مافیا کے خلاف ایکشن صرف لیاری میں نہیں دوسرے علاقوں میں بھی ہوگا۔ سید قائم علی شاہ نے بتایا کہ وہ بااختیار وزیراعلیٰ ہیں، انتظامی معاملات بھی خود دیکھتے ہیں، اویس مظفر کا کوئی کردار نہیں۔ اس موقع پر پیر پگارا پیر صدر الدین شاہ راشدی کا کہناتھا کہ آئندہ سال انتخابات ہوں گے لیکن صدر مملکت چاہیں توالیکشن میں ایک سال توسیع کر سکتے ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ مفاہمتی عمل آئندہ بھی جاری رہے گا۔