دلچسپ و عجیب
04 دسمبر ، 2013

امریکی عدالت میں بن مانس کو انسانوں کے حقوق دینے کی درخواست دائر

امریکی عدالت میں بن مانس کو انسانوں کے حقوق دینے کی درخواست دائر

نیویارک…ہوسکتا ہے بہت جلد بن مانس بھی انسان بن جائیں کیونکہ امریکی عدالت میں بن مانس کو انسانوں کے برابر حقوق دینے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ امریکا میں جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم ایک تنظیم نے نیویارک کی عدالت سے بن مانسوں کو قانونی طور پر انسان کے برابر قرار دینے کی درخواست کی ہے۔ تنظیم کے بانی نے دعویٰ کیا ہے کہ بن مانس بھی انسانوں کی طرح خود مختار ہیں ناصرف وہ خود فیصلہ کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں بلکہ اپنی مرضی سے زندگی بھی گزار سکتے ہیں۔ درخواست گزاروں نے سائنسدانوں کے حوالے دیتے ہوئے اپیل کی کہ اگر ثابت ہوجائے کہ بن مانس خود مختار ہوتے ہیں تو پھر انہیں قانونی طور پر انسان قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :