دنیا
27 مارچ ، 2012

افغان سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں تین ایساف فوجی ہلاک

افغان سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں تین ایساف فوجی ہلاک

کابل. . . . .افغانستان میں امریکی فوج پر مقامی اہلکاروں نے حملہ کردیا ہے جس سے ایک امریکی فوجی ماراگیا ہے۔ایک ہی روزمیں اس طرح مارے گئے نیٹواہلکاروں کی تعدادتین ہوگئی ہے۔حملہ مشرقی علاقے کی پولیس چیک پوسٹ پر کیاگیااورافغان اہلکاروں کی جانب سے پیر کویہ دوسرا حملہ ہے۔ایسی ہی کارروائی میں دو برطانوی فوجیوں کو بھی موت کے گھاٹ اتاراجاچکاہے۔یہ حملے ایسے وقت کیے گئے ہیں جب افغانستان میں17افراد کا قتل عام کرنی والے امریکی فوجی کیخلاف الزامات عائدکیے گئے ہیں تاہم اطلاعات ہیں کہ امریکی فوجی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو پچاس پچاس ہزار ڈالر اور زخمیوں کو گیارہ گیارہ ہزار ڈالر دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :