27 مارچ ، 2012
کابل. . . . افغانستان میں حالیہ پرتشددلہرکے بعد امریکا میں افغان جنگ کی حمایت میں مزید کمی ہوگئی۔انہترفیصدامریکیوں نے جنگ ختم کرنے کامطالبہ کردیا۔ایک امریکی اخبار کی جانب سے کرائے گئے سروے میں امریکیوں کی بڑی تعداد نے افغان جنگ کی مخالفت کردی۔ سروے کے نتائج کے مطابق 69فیصد امریکیوں کے خیال میں امریکا کو افغانستان میں جنگ فوری طورپر ختم کردینی چاہیے۔ 4ماہ قبل کیے گئے سروے کے مقابلے میں یہ تعداد 16فیصد بڑھی ہے جب 53فیصد امریکی اس جنگ کو ختم کردینے کے حق میں تھے،۔ 68فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ جنگ بدتر ہوگئی ہے۔ یہ سروے افغانستان میں امریکی فوجی اہلکار بیلز کے ہاتھوں 17افغان باشندوں کے قتل اور قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات پیش آنے کے بعدکرایاگیاہے۔