05 دسمبر ، 2013
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی میں توسیع کردی گئی ہے،اوراس میں4نئے اراکین کااضافہ کیا گیا ہے۔نئے اراکین میں کنورخالدیونس،عادل صدیقی،اشفاق منگی اور گلفرارخٹک شامل ہیں۔نئے اراکین کے شامل کیے جانے کے بعد اب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کی تعداد34ہوگئی ہے۔دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے رابطہ کمیٹی میں توسیع کی توثیق کردی۔