پاکستان
05 دسمبر ، 2013

محکمہ بلدیات میں تعینات سرپلس پول کے افسران کوہٹادیا گیا ،شرجیل میمن

محکمہ بلدیات میں تعینات سرپلس پول کے افسران کوہٹادیا گیا ،شرجیل میمن

کراچی …صوبائی وزیربلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات میں تعینات سرپلس پول کے افسران کوہٹادیا گیا ہے۔ہٹائے گئے 18 افسران مختلف عہدوں پر کام کر رہے تھے، وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ یہ افسران چیف آفیسر اور ایڈمنسٹریٹرز کے عہدوں پر کام کر رہے تھے۔ہٹائے گئے افسران کو انکے اصل محکموں میں واپس بھیجا جائے گا۔وزیر بلدیات نے کہا کہ بے قاعدگیوں میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔

مزید خبریں :