دنیا
27 مارچ ، 2012

ترکی نے دمشق میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

ترکی نے دمشق میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

دمشق . . . شام میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر، ترکی نے دمشق میں سفارت خانہ بند کردیا،اور سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ترک وزارت خارجہ نے بتایا کہ شام میں ترک سفارت خانے میں پیر کی صبح سے ہر طرح کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور تمام سفارتی عملہ وہاں سے واپس آگیا ہے۔البتہ دمشق میں سفارت خانے کی بندش کے باوجود شمالی شہر حلب میں ترکی کا قونصل خانہ کھلا رہے گا۔گذشتہ ہفتے ترکی کی وزارت خارجہ نے شام میں موجود اپنے تمام شہریوں پر زوردیا تھا کہ وہ جتنا جلد ممکن ہوسکے،وطن لوٹ آئیں۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دمشق میں سفارت خانے کا قونصلر سیکشن بند کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوآن شامی حکومت کی حزب اختلاف کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں کی شدید مخالفت کرتے چلے آرہے ہیں۔

مزید خبریں :