05 دسمبر ، 2013
کراچی…متحدہ قومی مومنٹ کے سابق ٹاؤن ناظم لیاقت آبادٹاوٴن حافظ اسامہ قادری پْراسرارطورپرکلفٹن کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے ہیں،اسامہ قادری کلفٹن میں ریسٹورنٹ کے افتتاح کے بعدسے لاپتاہیں۔دیگر ذرائع نے بتایا ہے کہ انکے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسامہ قادری2005سے2009تک ٹاوٴن ناظم لیاقت آبادرہے۔وہ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔انکی والدہ فیروزہ بیگم بھی رکن سندھ اسمبلی رہی ہیں۔