27 مارچ ، 2012
سیئول… سیئول میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے مذاکراتی عمل کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیاہے۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مذاکراتی عمل کوآگے بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم گیلانی آج صدر اوباما سے بھی باضابطہ ملاقات کریں گے۔